اوپر

نایاب جانوروں کی اقسام کی آبادی کی بحالی میں Exness نے WWF کی مدد کی

CFD اور عمومی بیرمی مصنوعات میں نقصان کا ایک واضح خطرہ شامل ہوتا ہے اور آپ اپنی تمام سرمایہ کاری کردہ رقم کھو سکتے ہیں۔

Exness گروپ نے ماضی میں WWF کے کمیاب جانوروں کی اقسام کی بحالی کے روسی پروجیکٹ میں تعاون کیا تھا - قفقاز میں پرشیئن چیتا اور مشرق بعید میں سائبیرین ٹائیگر۔

قفقاز میں پرشیئن چیتے کی بحالی

20ویں صدی میں، قفقاز میں پرشیئن چیتے کی آبادی تقریباً ختم ہوگئی تھی۔ 2015 میں، WWF روس، Exness کے تعاون سے اس نسل کے کچھ جانوروں کو جنگل چھوڑ دیا۔ نوجوان چیتوں کو نہ صرف غذا اور دیکھ بھال کی ضرورت تھی، بلکہ ایسی مخصوص تعمیرات کی بھی ضرورت تھی جو قدرتی جنگل کے عکاسی کرتے ہوں اور جانوروں کی چستی پھرتی اور طاقت کی ترقیات میں مدد کرتے ہوں۔

اگرچہ وہ جنگل میں چھوڑ دیے گئے تھے، چیتوں پر اب بھی نگرانی کی ضرورت تھی۔ Exness کے ساتھ شراکت داری کے حصے کے طور پر، ریڈیو کالر اور نشر کے آلات حاصل کیے گئے تھے اور ہر جانور کے ساتھ رکھے گئے تھے۔

"ہم سلگتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کی جانب دنیا کی توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں نمایاں طور پر ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں۔"

Petr Valov, ڈائریکٹر Exness

مشرق بعید میں سائبیرین ٹائیگرز کی بحالی

سائبیرین ٹائیگر ایک کمیاب نسل کا جانور ہے جو سکھوتے علین کی قدرتی تحفظ گاہ میں رہتا ہے۔ Exness کے تعاون کے سبب، WWF روس تمام راستے صاف کرنے اور تحفظ گاہ کے ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے قابل تھا۔

اس کے علاوہ، اس علاقہ میں کم از کم چار ٹائيگا جھونپڑیاں بنائی گئی تھی، جو تحفظ گاہ کے انسپیکٹروں اور محققین کے لیے ٹہرنے کے مقام کے طور پر خدمت انجام دے رہی تھی۔

یاقوتیا میں قطبی ریچھ کو خطرے سے بچانا

ماہرین کے اندازوں کے مطابق، دنیا میں زیادہ سے زیادہ 25,000 قطبی ریچھ ہی بچے ہیں اور ہر سال ان کی تعداد شکار اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے کم ہو جاتی ہے-

Exness ریچھ کے ان جزائر جن پر ریچھوں کے آبائی ماندوں کی تعداد 15 تک ہیں کے پہریداروں کی کفالت کی اور انسپیکٹرز کے لیے فیلڈ کے ساز و سامان بشمول GPS یونٹس، دوربین، یونیفارم، اور کیمرے کے اخراجات کو فنانس کیا-

Loading nanoRep Website Conversion Solution
host www.exness.co.id | env production